دبئی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے حکام سے مذاکرات کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں،مذاکرات کامیاب ہو نے پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دسمبر میں پچاس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات میں ٹیکس آمدن بڑھانے اور نجکاری کے معاملات پر بات ہو گی ۔اس موقع پر راہداری منصوبے پر ٹیکس چھوٹ اور ٹیکسٹائیل پیکج پر بھی بات کی جائے گی ۔مذاکرات کامیاب ہو نے پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دسمبر میں پچاس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔