جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاجکستان میں پاکستان چھاگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)تاجکستان میں پاکستان چھاگیا،وسطی ایشیائی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تاجکستان میں منعقدہ پہلی ”میڈ ان پاکستان “نمائش اختتام پذیر ہو گئی ۔نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے سٹالز سجانے کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں کے ساتھ اہم تجارتی میٹنگز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔میڈ ان پاکستان نمائش میں مقامی سرمایہ کاروں اور عوام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیامیڈ ان پاکستان نمائش میں تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو نے ہائی کمشنر کے ہمراہ بحیثیت چیف گیسٹ شرکت کی ۔نمائش کی اختتامی تقریب میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ھمایوں پرویز ،چیئرمین آر سی سی آئی نمائش کمیٹی چوہدری عبدالرﺅف ،وائس چیئرمین نمائش کمیٹی خورشید برلاس ،مسز رستموف منظورا،ڈپٹی چیئرمین تاجکستان چیمبر آف کامرس شریوو خوش بخت اور نیشنل بنک آف پاکستان کے ڈپٹی جنرل مینیجر کے علاوہ پاکستانی و تاجک بزنس کمیونٹی کی بڑیی تعداد نے شرکت کی ۔نمائش میں پینٹ ،فرنیچر ،آئی ٹی ،کچن ویئرز ،زراعت ،لیدر ،پولٹری ،فارماسوٹیکل ہینڈی کرافٹ اور سرجیکل آلات کے شعبہ جات سے منسلک 30پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور تاجکستان چیمبر آف کامرس کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے ۔ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ھمایوں پرویزنے میڈ ان پاکستان نمائش کو برآمدات کے حجم میں اضافے کا موجب قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے تجارت کو فروغ ملے گا جس کا براہ راست فائدہ ملکی معیشت کو پہنچتا ہے اور راولپنڈی چیمبر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…