اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں بزنس انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی چالیس نوجوان شخصیات میں پاکستانی خاتون کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔ فورچیون نے دس کامیاب ترین خواتین کی علیحدہ فہرست بھی جاری کردی۔ ایج فورٹی عمر ہی کیا ہے ؟ لیکن دنیا میں ایسے افراد بھی ہیں جو چالیس کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھولیتے ہیں۔ اور فورچیون ، ایسے ہی چالیس کامیاب افراد کی فورٹی انڈر فورٹی لسٹ جاری کرتا ہے۔ فورچیون نے پہلی بار دس ایسی خواتین کی لسٹ بھی جاری کی ہے ، جن کا فیوچر ہے برائٹ اور وہ جلد ہی فورٹی انڈر فورٹی لسٹ میں جگہ پکی کرسکتی ہیں،ان دس کامیاب ترین خواتین کی لسٹ میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔ماہین رحمان کراچی سے تعلق رکھتی ہیں، چالیس سال سے کم عمر ہیں، لیکن فنانس کے شعبے میں ایسی ماسٹر کہ فورچیون کی فورٹی انڈرفورٹی لسٹ میں کامیاب ترین افراد کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ ماہین فنانس میں پندرہ سال کا تجربہ رکھتی ہیں اور پاکستان کی ایک asset managament company کی کم عمر ترین سربراہ ہیں۔ پرفارمنس کا یہ معیار ہے کہ ایشیا میں مردوں کی اجارہ دارمعیشت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔