جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جرمنی کا پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے11 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی نے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے11 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیاہے ۔جمعہ کو یہاں برلن میں جرمنی کے ڈپٹی وزیر ترقیاتی امور تھامس سلبرہارن اور پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی و بین الاقوامی امور سلیم سیٹھی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق جرمنی پاکستان کو ترقیاتی تعاون کی مد میں 2015-16میں 94ملین یورو ( 11 ارب روپے) کے فنڈز فراہم کرے گا۔دو جرمن کمپنیاں جی آئی ذیڈ اور کے ایف بی بینک ان فنڈز کو پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کریں گی۔جرمن ڈپٹی وزیر ترقیاتی امور تھامس سلبرہارن نے کہا کہ ہم نے کامیابی سے باہمی مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے نتیجے میں جرمنی پاکستان میں 94ملین کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ہمارے طویل مدتی دوستانہ تعلقات اس منصوبے سے اور مضبوط ہونگے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ بھی ٹیکس اصلاحات اور ریونیو جنریشن جیسے منصوبوں کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور بین الاقوامی این جی اوز کو درپیش مسائل جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد کرے گا۔برلن میں سال میں دو بار ہونے والے ان مزاکرات میں پاکستان کے جس وفد نے شرکت کی اس میں اقتصادی امور ، وزارت پانی و بجلی، حکومت پنجاب،خیبرپختونخواہ اور فاٹاکے نمائندے شامل تھے۔ وفد کی صدارت سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھے کر رہے تھے۔وفد نے جرمن پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور مختلف وفاقی وزارتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…