اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال میں بیس ارب ڈالر سے زائد کی رقم آنے کا امکان ہے جبکہ اس دورانیہ میں بھارتیوں کی جانب سے 72 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجے جانے کا امکان ہے‘۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2015 ءمیں بھارتی باشندے 72 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر اپنے ملک میں بھیجوا کر ورلڈ ریکارڈ بنا سکتے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی رقم آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجوانے کے باوجود مجموعی طور پر ترسیلات زر بھجوانے کاعمل کی رفتار کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال ترقی یافتہ ممالک میں شہریوں کی جانب سے 435 ارب ڈالر کی رقم اپنے ممالک کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتیوں کی جانب سے 72 ارب ڈالر کی رقم ملک میں بھجوائی گئی تو یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔ بھارت کو بھیجے جانے والی ترسیلات زر میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے چین 64 ارب ڈالر کے ترسیلات زر حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر ‘ فلپائن 29 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے‘ میکسیکو 25 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے ‘ فرانس 24 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں ‘ نائیجیریا 20.3 ڈالر کے ساتھ چھٹے‘ مصر 20.2 ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں اور پاکستان 20.1ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پرہے ۔