پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کوریا پاکستان کیلئے بڑا کام کرنے کیلئے تیار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان میں پن بجلی کے ذرائع سے 30ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن اب تک ان وسائل سے استفادہ نہیں کیا جاسکا ۔وہ بدھ کو یہاں کورین ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور کمپنی کے ایچ این پی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس میں جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔وفد نے بتایا کہ اس کمپنی کا پن بجلی اور نیوکلیئر بجلی گھروں کا طویل تجربہ ہے اور وہ پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔وزیر پانی وبجلی نے توانائی سمیت پاکستان میں ڈھانچہ جاتی شعبے میں کوریا کی حکومت کے تعاون کو سراہا اور کہاکہ کوریا کے تعاون سے ہم 102میگا واٹ کا گل پور ہائیڈرو پاور منصوبہ لگا رہے ہیں جس کا سنگ بنیاد حال ہی میں وزیر اعظم نے رکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پن بجلی کی پیداوار کے بڑے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کر نے کی ضرورت ہے خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ حکومت کوریائی کمپنیوں کو بھرپور تعاون فراہم کریگی انہوں نے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی کو ہدایت کی کہ کورین کمپنیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری حسن ناصر جامی بھی موجود تھے ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…