جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی ، اطالوی و جرمن کار کمپنیوں کا لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، فرینکفرٹ(نیوزڈیسک) امریکی، اطالوی اور جرمن کار کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بناء پر لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی کمپنی جنرل موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ انجن میں آگ لگنے کے پیش نظر 14 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں واپس منگوائے گی۔ کمپنی کے مطابق 1997سے 2004 کے دوران فروخت ہونے والی متعدد ماڈلز کی گاڑیوں کے انجن میں آگ لگنے کے 1200 واقعات سامنے آئے جس کے بعد گاڑیوں کو مرمت کیلئے واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔2007 اور 2009 میں بھی کمپنی نے تقریباً 10 لاکھ گاڑیوں کی مرمت کی تھی۔ ادھر جرمن کار ساز ادارے ووکس ویگن کی ذیلی کمپنی بینٹلی نے دنیا بھر سے 27 ہزار 640 گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فروری 2011 سے جون 2014تک فروخت ہونے والی Continental GT/GTC/Flying Spur اور Flying Spur ماڈل کی کاروں کی بیٹری کے تاروں کا کنکشن درست نہ ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں واپس منگوائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں اطالوی کار کمپنی Fiatنے امریکا میں فروخت ہونے والی تقریباً ایک لاکھ 41 ہزار گاڑیاں واپس منگوالی ہیں۔ ان میں 65 ہزار 760ریم ٹرکس جبکہ 75 ہزار 364 SUVsشامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیوں کو معمول کی جانچ اور پچھلے ایکسلز کی تبدیلی کیلئے واپس منگوایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے معلو م ہوا ہے کہ فروخت ہونے والی کچھ گاڑیوں میں لگائے جانے والے ایکسل کو ٹھیک سے نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے پچھلے پہیے الگ بھی ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق وہ کینیڈااور میکسیکو سے بھی گاڑیاں واپس منگوارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…