پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

ڈالر مزید مستحکم ، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے کو تیار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) روپے پر ڈالر کے وار جاری ہیں جس کے باعث مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آسکتا ہے ۔ حکومتی اعداد و شمار کہتے ہیں کہ مہنگائی کی شرح کم ترین سطح 2 فیصد سے کم ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین 19 ارب ڈالرسے زائد ہیں ۔ اور تو اور عالمی مالیاتی ادارے بھی سب اچھا ہے کی گردان لگائے دکھائی دیتے ہیں مگر ہوشیار، خبردار ، عوام کے لئے ہے بری خبر ۔ ڈالر نے شروع کر دیئے ہیں وار اور اب ہونگے عوام شکار ۔ پیٹرول، ڈیزل، یا ہو کھانے کا تیل ، رکشا ٹیکسی یا ہو ریل ، سب کچھ مہنگا ہوسکتا ہے ۔ روپیہ قدر کھورہا ہے ، ڈالر مضبوط ہورہا ہے جس کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہو رہا ہے ۔ ہو جائیں گی سب کی جیبیں ڈھیلی کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے درآمدی بل میں ہوش ربا اضافہ ہوجائے گا ۔ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرون قرض میں 84 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
اس وقت انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 56 پیسے اضافے سے 105 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب عوام کو ڈالر 105 روپے 60 پیسے کے قریب مل رہا ہے



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…