کراچی(نیوزڈیسک) ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 189 ممالک میں پاکستان کا نمبر 138 واں ہے جو گزشتہ سال 136 ویں پوزیشن پر تھا۔ کاروبار شروع کرنے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ جو 2015 میں 114 تھی لیکن اب یہ 122 ہو چکی جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے لحاظ سے 189 ممالک میں پاکستان 171 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار کے لیے ساز گار ملک ہونے کے ناطے بھارت کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے جو گزشتہ سال 134 پر تھا لیکن ڈوئنگ بزنس 2016 کے مطابق 130ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان میں بجلی کے کنیکشن لینے میں 178 روز لگتے ہیں جبکہ بھارت میں 90 روز میں ہی یہ کام ہو جاتا ہے۔