لاہور(نیوزڈیسک)غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں جتنی سرمایہ کاری کی اس سے 66 فیصد زیادہ ڈالر ملک سے باہر لے گئے۔ جولائی سے ستمبر تک تین ماہ میں غیر ملکیوں نے پاکستان کے صنعتی شعبے اور سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 21 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور منافع کی مد میں 35 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ملک سے باہر بھجوا دیئے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے پاکستان کے صنعتی شعبے اور سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں تو گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 7.7 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ منافع کی مد میں باہر بھجوائے جانے والے ڈالرز گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.5 فیصد بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منافع کی مد میں جو 35 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ملک سے باہر بھجوائے گئے ۔