جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس فراڈکے ماسٹرمائنڈ کی حکام پردباؤکے لیے کوششیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں زیرحراست ملزم نے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی کے اعلیٰ حکام پرمبینہ طورپر مقدمے کی کارروائی روکنے اور ملزم کو ملک سے فرار کرانے کے لیے غیرقانونی دباو¿ اور دھونس دھمکی کا حربہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر ایس کے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی مینوفیکچرر کمپنیوں کے نام پربھاری مالیت کی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس چوری اور جعلی انوائسز پر سیلزٹیکس ریفنڈ وصول کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والا محمداویس ولد محمد صدیق نامی ماسٹرمائنڈ2 جون2015 کو ڈائریکٹوریٹ کے ہاتھوں کراچی میں گرفتار ہوا اور اسی روز اسے ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا جسے ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کاروں کے حوالے کیا۔
ملزم کی گرفتاری کے وقت برآمد ہونے والے ریکارڈ کی اسکروٹنی، تھرڈ پارٹی انفارمیشن، بینکوں کے ریکارڈ کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے اور اس پراب تک22 کروڑ70 لاکھ روپے کے ٹیکس واجبات ہیں، ملزم کو عدالت کی ہدایت پر جیل بھیج دیا گیا، قبل ازیں ٹیکسیشن کسٹمز کورٹ نے ملزم کی جانب سے دائر کی جانے والی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
بعد ازاں ملزم نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پیش کی جو منگل کو جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بینچ نے مسترد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم تفتیش پر اثرانداز ہونے کے لیے ہرممکن دباو¿ حتیٰ کے دھونس دھمکی پر اتر آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری وکلا نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اس ملزم کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ بیرون ملک فرار ہوجائے گا کیونکہ ملزم دہری شہریت کا حامل ہے اور اسکے پاس ملاوی کی شہریت بھی موجود ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلزٹیکس فراڈ کی تاریخ میں یہ پہلا کیس ہے جس میں ماسٹر مائنڈ ملزم نہ صرف گرفتار ہوا بلکہ اسے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی ہے، اس مقدمے کے ذریعے دیگر ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈز تک بھی پہنچا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ وہ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والے ملزم کی جانب سے کسی دباو¿ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…