جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

روپے کی قدر میں کمی ،تاجروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صرف یورپ کو بھیجی جانے والی برآمدات میں ماہانہ پانچ سو ملین ڈالر اورسہ ماہی بنیادوں پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی کمی ہو رہی ہے جبکہ کل برآمدات میں کمی اس سے کہیں زیادہ ہے جس پر توجہ دی جائے۔یورپی برآمدات میں سالانہ چھ ارب ڈالر کی کمی ناقابل برداشت ہے۔عالمی تجارتی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اورکرنسی کی قدر میں کمی کر کے برآمدات بڑھانے کا زمانہ گزر گیا ہے اب اسکے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو جدید ساز و سامان ، کارکردگی و استعداد بڑھانے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بدلتے رجحانات پر توجہ دینی ہو گی جبکہ حکومت کو توانائی بحران حل اور ریفنڈ کی فوری ادائیگی کرنا ہو گی۔ روپے کی قدر میں کمی اس وقت فائدے مند ہو سکتی ہے جب دیگر ممالک ایسا نہ کریں جو پاکستان کے اختیار میں نہیں۔برآمدکنندگان کے مطالبہ کے باوجود وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر میں کمی نہ کر کے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے کیونکہ اس سے قرضہ اور تجارتی خسارہ بڑھ جاتا۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سالہا سال سے مقامی کرنسی سالانہ آٹھ سے دس فیصد قدر کھو رہی تھی جس پر اب قابو پایا جا رہا ہے اور اس میں مصنوعی کمی ملکی مفاد کے خلاف ہو گی۔کرنسی کی قدر کا تعین اقتصادی حالت کے مطابق ہونا چائیے نہ کہ برآمدات پر۔ برآمدکنندگان کے فائدے کیلئے بیس کروڑ افراد کے مفاد کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔ روپے کی قدر کم کرنے سے درآمدات جو برآمدات سے دگنی ہیں کی قیمت 4ارب ڈالربڑھنے کے علاوہ قرضہ اور اسکے سود میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ افراط زر بڑھ جائے گا ۔اگربرآمدکنندگان کی کوششوںسے ڈالرڈیڑھ روپے تک مہنگا کر دیا گیا تو غیر ملکی قرضوں میں ایک کھرب روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا اور اسکا سود بھی اسی تناسب سے بڑھے گا جبکہ برآمدات میں اضافہ کی کوئی گارنٹی نہیں۔ برآمدی شعبہ کی زبوں حالی کو بہتر بنانے کیلئے نہ ملک کو مزید نقصانات پہنچایا جا سکتا ہے نہ بیس کروڑ عوام کے مفادات کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔ چین کی جانب سے کرنسی کی قدر میں دو فیصد کمی کے بعد درجنوں دیگر ممالک نے بھی اپنی کرنسی کی قدر کم کی تاہم انکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہ ہو سکا۔اس لئے ہمیں ضرورت ہے کہ ویلیوانڈیشن ،برانڈنگ،کوالٹی اور مارکیٹنگ کے شعبوں کو مضبوط بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…