جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا چیمبر اورکوریا کے سفیرسونگ جونگ ہو ن کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق ہوگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان اور پاکستان میں کوریا کے سفیرسونگ جونگ ہون( song jong hwan) کے درمیان باہمی تجارتی حجم بڑھانے کے لئے پاکستان اور کوریا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور دونوں ممالک کی مارکیٹس سے متعلق انڈرسٹینڈنگ کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے کوریا کے سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور جنریشن , ہائیڈرو کاربن ,کنسٹرکشن اورایگریکلچرل سمیت صنعت و تجارت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط سے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاکستان میں کوریا کے سفیر کے دورہ خیبر پختونخوا چیمبر کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید , نائب صدر شجاع محمد , پشاور میں کوریا کے اعزازی قونصل جنرل اور چیمبر کے سابق صدر عفان عزیز , چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق , ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عبدالجلیل جان , راشد صدیقی , اشتیاق محمداور فیض محمد فیضی,عمران ساول ,پرویز خٹک , صدر گل , خان گل اعوان اور فیض رسول سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدرذوالفقار علی خان نے پاکستان اور کوریا کے مابین 1.17بلین ڈالر کی تجارت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کوریا دنیا کی 15ویں اقتصادی قوت کے طور پر ابھرا ہے جبکہ پاکستان اور کوریا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ انہوں نے کورین کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے کورین سفیر سے کہا کہ وہ کورین سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے بالخصوص ہائیڈل پاور جنریشن کے شعبے میں میگاپراجیکٹ لگانے کے لئے سرمایہ کاری کی جانب راغب کریں۔ انہوں نے کورین سفیر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے وسائل اور ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بزنس فرینڈلی تعلقات اور سیکٹرز سپسیفک تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے اور اس عمل سے دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا ءپسندی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے کوریا سمیت ترقیافتہ ممالک اپنا موثر کردارادا کریں۔ پاکستان میں کوریا کے سفیر سونگ جونگ ہون نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان کی جانب سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور معیشت کے فروغ سے متعلق سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان اور کوریا کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد طے پاجائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کوریا نے ہائی ٹیک انڈسٹریل سیکٹر کے شعبے میں بھرپور ترقی کی ہے اور اس وقت دنیا کے ساتھ کوریا کی ٹریڈ ایک ٹریلین سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا افغانستان ,وسطی ایشیائی ریاستوں ایران اورساﺅتھ ایشین ممالک کے لئے گولڈ ن گیٹ وے ہے اس اعتبار سے پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کوریا پاکستان میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس سمیت چترال , ملاکنڈ اور تیمرگرہ میں کنسٹرکشن کے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوریا پاکستان کی ہر ممکن مالی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کوریا خیبر پختونخوا کے تجارتی وفود کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا ۔ اس موقع پر پشاور میں کوریا کے اعزازی قونصل جنرل عفان عزیز نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے خیبر پختونخوا میںکوریا کے اعزازی قونصلیٹ نے ویب سائٹ متعارف کرادی ہے جس سے خیبر پختونخوا اور کوریا کے درمیان بزنس , کلچر اور تعلیمی شعبے میں روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر کے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ کوچارج سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…