اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات دبئی میں شروع ہوگئے، کامیابی کی صورت میں پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط ملنے کا امکان ہے۔ وزا ر ت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جائزہ مذاکرات کے تحت پہلے مرحلے میں تکینکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں حکومت کی جانب سے یکم جنوری دوہزار سولہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کیعمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، مذاکرات کے دوران بجٹ خسارے میں سرکاری اداروں کے نقصانات اور گردشی قرضوں کے عدادو شمار کو شامل نہ کرنے پر بات ہوگی، جبکہ آئی ایم ایف حکام کی جانب سے کسان بحالی پیکج اور ٹیکسٹائل پیکج کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، جائزہ مذاکرات چار نومبر تک جاری رہیں گے۔