اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یورپ کےلئے پاکستان کی برآمدات میں ایک چوتھائی کمی ہوگئی، جی ایس پی پلس کے باوجود8ماہ کے دوران تقریبا 5ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ یورپی یونین کے مطابق پاکستان سے درآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں، جنوری سے اگست 2015ءکے دوران پاکستان سے صرف 4ارب 99کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال 8ماہ میں یہ حجم 6ارب 6کروڑ ڈالر تھا، اس طرح درآمدات میں ایک ارب چھپن کروڑ ڈالر کمی ہوئی، یورپی یونین کے مطابق جنوری 2014ءسے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہے، پہلے سال درآمدات میں 20فیصد نمایاں اضافہ ہوا تھا، تاہم اب درآمدات گراوٹ کا شکار ہیں، ادھر پاکستان کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی کا علم ہے، کمی کی وجہ یورپی ممالک میں کساد بازاری ہے۔