جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی وامریکی حکام کا کاروباری مواقع کے فروغ پر اتفاق

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور امریکی حکام نے تجارتی وفود کے تبادلوں، جی ایس پی کا وسیع استعمال، ریڈی میڈی گارمنٹس کے شعبے کی مضبوطی، کاروباری مواقع کے فروغ کے حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کیلیے پرکشش منڈی اورسرمایہ کاری کیلیے پاکستان بہترین ملک ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی اور امر یکی اعلی سطح کے وفود میں ملاقاتوں کے بعد جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی کامرس کا ادارہ پاکستانی نجی شعبے اور کاروباری طبقے کیلیے امریکا میں مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ پاکستان اور امریکا باہمی تجارت میں وسعت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ مفادات کے حامل ہیں امریکا پاکستان کو حاصل جی ایس پی کے بہتر استعمال میں پاکستانی حکومت کو معاونت فراہم کرے گا، پاکستانی ریڈی میڈ گارمنٹس کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کیلیے ووکیشنل سینٹرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، پاکستانی کاروباری شعبے کیلیے امر یکا میں باقاعدگی سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں طے پانے والے منصوبے کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کیا جائیگا، پاکستان کو امریکا اور وسطی ایشیا کے مابین موجود معاہدے ٹیفا کا مبصر رکن بننے میں حمایت کرے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…