کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران خشک دودھ 4ہزار ڈالر سے کم ہوکر 2 ہزار ڈالر کی سطح پر آگیا لیکن مقامی مارکیٹ میں بچوں کے دودھ کا ڈبہ سستا ہونے کے بجائے مہنگا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں خشک دودھ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں سربمرخشک دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال عالمی مارکیٹ میں خشک دودھ کی قیمتیں 50سے55فیصدتک گر گئیں تاہم مقامی مارکیٹ میں بچوں کے دودھ کا چھوٹا ڈبہ سستا ہونے کے بجائے 150روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ فارمولا دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہے لیکن بعض حالات میں یہ مجبورا تجویز کرنا پڑتا ہے اور والدین کم آمدنی کے باوجود مہنگا خشک دودھ خریدنے پر مجبور ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مہنگے داموں سربمہر فارمولا دودھ فروخت کرنے کو تیار نہیں جبکہ بھاری منافع کمانے کے باوجود یہ کمپنیاں آڈٹ کے وقت معمولی منافع ظاہر کرتی ہیں۔
عالمی سطح پرخشک دودھ 50 فیصد سستا، مقامی نرخ بڑھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
13سالہ بچی کی زبردستی شادی کیس کا تحریری فیصلہ جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی
-
نوجوانوں کے لئے اہم سرکاری ادارے میں نوکریاں،اپلائی کرنے کا طریقہ کار
-
کرکٹ کی دنیا کے 21 سابق لیجنڈ کپتانوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کردی



















































