کابل (نیوزڈیسک )جس ادارے پاکستانی حکومت بیچ رہی ہے ایسے ہی ادارے کا افغانستان میںسنگ بنیاد رکھ دیا گیا،ایک طرف پاکستان سٹیل مل جس کو حکومت پاکستان بیچنے کی تیاریاں کررہی ہے دوسری طرف افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ملک کی سب سے بڑی سٹیل مل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔چاہئے تو یہ تھا کہ پاکستان سٹیل مل اپنی پوری استعدا د کے ساتھ کام کرتی اور افغانستان برآمدا ت کرکے خطیر زرمبادلہ کماکر پاکستان کو دیتی مگر۔۔۔! افغانستان میں”خان سٹیل“ کے نام سے قائم ہونیوالی فیکٹری کی لوہا پگھلانے کی روزانہ کی صلاحیت 400 ٹن ہوگی اوراس سے مقامی لوگوں کیلئے ایک ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیل مل کے مالک خان محمد نے بتایا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی فیکٹری ہے جس کیلئے ہمیں ہرقدم پر حکومت کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ فیکٹری میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اوریہ اگلے چھ ماہ میں کام شروع کردے گی۔انہوںنے کہا کہ سٹیل ملز ملک کی طلب کا 40 فیصد لوہا پیدا کرے گا جبکہ فیکٹری کی سالانہ پیداوار 120000ٹن ہوگی