جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی حکومت کے الیکٹرک کو25 کروڑڈالر قرض دے گی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو ز ڈیسک ) کے الیکٹرک اور امریکی حکومت کے مالیاتی ترقیاتی ادارے اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن( او پی آئی سی)کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں
تقریب یو ایس چیمبر آف کامرس، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی، اس معاہدے کے تحت او پی آئی سی کی جانب سے 10سالہ منصوبے کیلیے 25کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈارنے بھی شرکت کی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے او پی آئی سی سے حاصل ہونے والے قرضے سے پاور گرڈ کو جامع اورمکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کیلیے استعمال کیا جائے گا جس سے کے الیکٹرک کے پاور نیٹ ورک کو استحکام ملے گا اور اس کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
اس پروجیکٹ کے ذریعے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن سسٹم کی صلاحیت میں33 فیصد(MVA ایم وی اے) تک اضافہ ہو جائے گا اور اس طرح صارفین کو مزید بجلی فراہم کی جا سکے گی، یہ پروجیکٹ کے الیکٹرک کو نقصانات میں کمی کے اقدامات میں مدد فراہم کرے گا جس میں جدید اسمارٹ گرڈ کے اقدامات شامل ہیں اور جس سے دستیاب بجلی کو زیادہ درست طریقے سے تقسیم اور استعمال کیا جا سکے گا۔
کے الیکٹرک پروجیکٹ کیلیے او پی آئی سی کی سپورٹ سٹی بینک این اے پاکستان (سٹی) کی شراکت کے باعث ممکن ہوئی جو اس نے 20.8 ملین ڈالرکے براہ راست قرض کی صورت میںپروجیکٹ کیلیے فراہم کی ہے، او پی آئی سی اور سٹی کے قرضے کے الیکٹرک کی جانب سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں جس میں آئندہ 36 ماہ کے دوران نئے سب اسٹیشنوں ،ٹرانسمیشن لائن کے سامان اور گرڈ اسٹیشن کی تنصیب سمیت دیگر ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت میں اضافہ اور اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…