اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان نیشنل موٹروے ’ایم۔ فور‘ کی گوجرا سے شورکوٹ تک کے حصے کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا۔اقتصادی امور ڈویڑن کے سیکریٹری محمد سلیم سیٹھی اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لیپیک کے درمیان اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کے پاکستان میں گروپ ہیڈ لوئس واکر اور انجینئرنگ کوآرڈینیشن کے ممبر ارشد محمود چوہدری بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت اے ڈی بی موٹروے کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے تقریباً 9 کروڑ ڈالر بطور گرانٹ دیے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گے۔اٹھارہ سو کلو میٹر طویل موٹروے کی تعمیر سے وسطی پنجاب، کراچی اور گوادر پورٹس کا فاصلہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی کردار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ہی موٹروے ’ایم۔ فور‘ کے فیصل آباد سے گوجرا تک کے سیکشن کی تعمیر حال ہی میں مکمل کی گئی ہے جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔پاکستان میں شمال سے جنوب تک سڑکوں کا جعل بچھانے کے لیے اے ڈی بی اور ڈی ایف آئی ڈی مشترکہ طور پر تعاون کر رہے ہیں۔موٹرویز کی تعمیر سے جہاں اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں تو وہیں اس سے خطے میں رابطہ بحال کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔موٹروے ’ایم۔ فور‘ ملک میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کا اہم حصہ ہے جو نومبر 2019 تک مکمل ہوگا۔اے ڈی بی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹروے کی تعمیر سے فیصل آباد سے ملتان تک سفر کے اخراجات اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ تجارت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
حکومت اور ایشین بینک میں موٹروے معاہدہ پر دستخط
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
13سالہ بچی کی زبردستی شادی کیس کا تحریری فیصلہ جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی
-
نوجوانوں کے لئے اہم سرکاری ادارے میں نوکریاں،اپلائی کرنے کا طریقہ کار
-
کرکٹ کی دنیا کے 21 سابق لیجنڈ کپتانوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کردی



















































