پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ستمبر میں12.52فیصد گر گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ ستمبر 2015 میں 12.52 فیصد کی نمایاں کمی سے 1 ارب 9کروڑ 34لاکھ 90ہزار ڈالر تک محدود رہی جو ستمبر 2014 میں 1ارب 24کروڑ 99لاکھ 94 ہزار ڈالر رہی تھی۔پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل کے تمام ذیلی شعبوں کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی، صرف خام روئی کی ایکسپورٹ بڑھی جو 6.57 فیصد اضافے کے نتیجے میں 30کروڑ 46لاکھ 20ہزار ڈالر سے بڑھ کر 32کروڑ 46لاکھ 40ہزار ڈالر ہوگئی مگر سوتی دھاگے کی برآمد 30.11 فیصد کمی سے 12کروڑ 19لاکھ 2 ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی 14.45 فیصد کمی سے 19کروڑ 39لاکھ 99 ہزار ڈالر، نٹ ویئر کی8.17 فیصد کی کمی سے 20کروڑ 26لاکھ 45 ہزار ڈالر، بیڈ ویئر 14.09 فیصد گھٹ کر17کروڑ 32لاکھ 52 ہزار ڈالر، ٹاولز0.56فیصدکم ہو کر 6کروڑ 99 لاکھ 57 ہزار ڈالر،
خیمے، تارپولین وغیرہ کی60.72 فیصد کمی سے 95لاکھ 96ہزار ڈالر، ریڈی گارمنٹس کی 3 فیصد گھٹ کر15کروڑ 47لاکھ 31 ہزار ڈالر، آرٹ، سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل 25.12 فیصد کمی سے 2کروڑ 62لاکھ 36 ہزار ڈالر، میڈاپ آرٹیکل 3.06 فیصد کے اضافے سے5کروڑ 77لاکھ 70 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمد 2.75فیصد بڑھ کر 4کروڑ 76لاکھ 46 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔
بیوروشماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) میں ٹیکسٹائل گروپ کی ایکسپورٹ 5.41 فیصد کمی سے 3ارب 22کروڑ 56 لاکھ 88 ہزار ڈالر تک محدود رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 41کروڑ 2لاکھ 44ہزار ڈالر رہی تھی۔
گزشتہ 3ماہ کے دوران بیشتر اہم ذیلی شعبوں کی برآمد میں کمی ہوئی جن میںسوتی دھاگے کی 18.95 فیصد کمی سے 37کروڑ 91لاکھ 24ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی 11.09 فیصد کمی سے 56کروڑ 10لاکھ 61ہزار ڈالر، بیڈ ویئرکی ایکسپورٹ 7.68 فیصد کمی سے 51کروڑ 14لاکھ 57 ہزار ڈالر، خیموں وتارپولین کی54.02فیصد گھٹ کر 2کروڑ 10 ہزار ڈالر اور سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی 18.94 فیصد کمی سے 7 کروڑ 56لاکھ 19ہزار ڈالر رہی جبکہ خام روئی کی برآمد 10.77 فیصد بڑھ کر5کروڑ 53لاکھ 14ہزار ڈالر،
نٹ ویئر کی 0.08 فیصد کے معمولی اضافے سے 63کروڑ 1لاکھ 65ہزار ڈالر، ٹاولز کی 8.92 فیصد بڑھ کر 20 کروڑ 15 لاکھ 40ہزار ڈالر، ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمد6.66 فیصد کے اضافے سے 51 کروڑ 23 ہزار ڈالر، آرٹ، میڈاپ آرٹیکلز کی2.51 فیصد کے اضافے سے 15 کروڑ 51 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمد1.31 بڑھ کر 11 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…