جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا کام کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) واپڈا اور چینی کمپنی کے ماہرین نے نندی پور پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار بحال کر دی، پاور پلانٹ سے 230 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کو یقینی بنا لیا گیا، ایک ماہ میں پیداوار کو 425 میگاواٹ تک لے جایا جائے گا، فرنس آئل کے پاور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت نہ بڑھانے کی صورت میں پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پھر کم جائے گی۔نجی ٹی وی نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واپڈا کے ا نجینئر ز نے چینی کمپنی کے ساتھ مل کر نندی پور پاور پلانٹ کو آپریشنل کیا وزات پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق پلانٹ آزمائشی بنیاد پر دوبارہ چلا دیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر پلانٹ کی 2 ٹربائنز چلائی گئی ہیں جن سے 230 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ایک ماہ تک پاور پلانٹ کو مکمل طور پر فعال بنا دیا جائے گا ۔دوبارہ آغاز کے بعد پاور پلانٹ سے 230 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کے پاور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو نہ بڑھایا گیا تو پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پھر کم جائے گی۔ نندی پور پاور پلانٹ کا رواں سال 31 مئی کو افتتاح کیا گیا تھا تاہم تکنیکی خرابیوں کے باعث پراجیکٹ کو بند کردیا گیا تھا۔مختلف حلقوں کی جانب سے دباو ¿ بڑھنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے تقریباً 2 ہفتے قبل وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے بعد پلانٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کے تبادلے کی ہدایت جاری کردی۔اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیر اعظم کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی اگر بیرونی مداخلت کے بغیر پلانٹ کا مکمل کنٹرول وزارت کو دیا جاتا ہے تو وہ تین سے چار ہفتوں میں اسے آپریشنل کردے گی۔چند روز قبل شہزاد اکبر کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر تقرری عمل میں آئی جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے پلانٹ کا مکمل کنٹرول وزارت پانی و بجلی کو دیے جانے کے بعد وزارت نے پلانٹ کو دوبارہ آپریشنل کرنے کے لیے پاور جنریشن کمپنیوں کے انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…