جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جاپان نے بھارت کو بلٹ ٹرین کےلئے 15 ارب ڈالرکے قرضے کی پیشکش کردی، شرح سود صرف ایک فیصد ہوگی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) جاپان نے بھارت کو بلٹ ٹرین سروس شروع کرنے کےلئے 15 ارب ڈالرکے نرم شرائط پرمبنی قرضے کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاپان نے بھارت کو بلٹ ٹرین سروس شروع کرنے کےلئے 15بلین ڈالر قرضے کی پیشکش کی ہے جس پر شرح سود صرف ایک فیصد ہوگی۔ جاپان نے بھارتی حکومت کو کہا ہے کہ وہ اسے 505 کلومیٹر طویل ریلوے راہداری کےلئے قرضہ دینے کا خواہشمند ہے۔ مذکورہ کوریڈورممبئی کو احمد آباد سے براہ راست منسلک کرےگا۔ اس کوریڈور کی تعمیراور سپلائی کےلئے ٹینڈر جاری کئے جائینگے۔ اس سے قبل چین نے دہلی سے ممبئی کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کے قیام کےلئے فزیبلٹی کنٹریکٹ حاصل کیا ہے ۔ اس ریلوے لائن کی لمبائی 1200کلومیٹر ہے جس کےلئے ابھی کسی قرضے کی پیشکش نہیں ہوئی ہے ۔ بھارت ایک ہزار کلومیٹر طویل ایک دوسرا تیز رفتار ریلوے پراجیکٹ بھی شروع کرنا چاہتا ہے جو دہلی، ممبئی، چنائی اور کولکتہ کو آپس میں ملائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلٹ ٹرین سروس منصوبے کی کل لاگت کا80 فیصد جاپان قرضے کی صورت دےگا جبکہ بھارت منصوبے کےلئے 30فیصد خرچہ کرےگا جن میں جاپان سے کوچز اور انجنوںکی خریداری بھی شامل ہوگی۔ جاپان کے مطابق اس منصوبے سے ممبئی سے احمد آباد کا 7 گھنٹے کا فاصلہ کم ہوکر2 گھنٹے رہ جائےگا۔ اس بلٹ ٹرین ریلوے لائن کو بچھانے کےلئے 11 سرنگوں کی تعمیر شامل ہے جن میں سے ایک زیر سمندرممبئی کے قریب بنے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…