کراچی (آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جبکہ پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگاہوگیا۔بدھ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1175ڈالرہوگئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار900روپے سے بڑھ کر 46ہزار950روپے ہوگئی اسی طرح 42روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 40ہزار242روپے ہوگئی جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 710روپے کی سطح پربدستور برقراررہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں