جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ٹیوٹا نے 6.5 ملین گاڑیاں مارکیٹ سے اٹھالیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچی(نیوزڈیسک)جاپان میں ٹویوٹا آٹومو بائل کمپنی نے 6.5 ملین گاڑیوں کو مارکیٹ میں بھیجنے کے بعد واپس منگوا لیا ہے۔ٹیوٹا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو پاور ونڈو سوئچ میں خرابی کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے۔ٹیوٹا کی واپس بلائی گئی گاڑیوں میںیارز(ویٹز سبکمپکٹ)کرولا،کیمری اور دیگر شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ2005ء ،2006ء،2008ءاور 2010ئماڈلز کی گاڑیوںکے پاور سوئچ میں خرابی مینو فیکچرنگ کے دوران پیدا ہونے والی مسلسل رگڑ کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس خرابی کی وجہ سے پاور سوئچ میں موجود برقی رابطوں میں خرابی آ گئی ہے۔اس خرابی کی وجہ سے پاور سوئچ میں موجود برقی تاریں گرم ہو کر پگھل سکتی ہیں اور جو آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ٹیوٹا کی 2.7 ملین گاڑیاں شمالی امریکہ سے،1.2 ملین یورپ اور 600000 گاڑیاں جاپان سے منگوائی گئی ہیں۔ٹیوٹا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ان کو پاور سوئچ میں ہوئی خرابی کی وجہ سے کسی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے نہیں آیا تاہم حفظ ماتقدم کے طورپر واپس منگواکران کے نقائص دور کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…