ایچی(نیوزڈیسک)جاپان میں ٹویوٹا آٹومو بائل کمپنی نے 6.5 ملین گاڑیوں کو مارکیٹ میں بھیجنے کے بعد واپس منگوا لیا ہے۔ٹیوٹا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو پاور ونڈو سوئچ میں خرابی کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے۔ٹیوٹا کی واپس بلائی گئی گاڑیوں میںیارز(ویٹز سبکمپکٹ)کرولا،کیمری اور دیگر شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ2005ء ،2006ء ،2008ء اور 2010ء ماڈلز کی گاڑیوںکے پاور سوئچ میں خرابی مینو فیکچرنگ کے دوران پیدا ہونے والی مسلسل رگڑ کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس خرابی کی وجہ سے پاور سوئچ میں موجود برقی رابطوں میں خرابی آ گئی ہے۔اس خرابی کی وجہ سے پاور سوئچ میں موجود برقی تاریں گرم ہو کر پگھل سکتی ہیں اور جو آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ٹیوٹا کی 2.7 ملین گاڑیاں شمالی امریکہ سے،1.2 ملین یورپ اور 600000 گاڑیاں جاپان سے منگوائی گئی ہیں۔ٹیوٹا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ان کو پاور سوئچ میں ہوئی خرابی کی وجہ سے کسی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے نہیں آیا تاہم حفظ ماتقدم کے طورپر واپس منگواکران کے نقائص دور کیے جائیں گے