جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بدترین عالمی ہوائی اڈے:بینظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ 9ویں نمبر پرآ گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ سال دنیا کا سب سے بدترین قرار دیا جانے والے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کسی حد تک اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔PHOTO: SLEEPING IN AIRPORTS
Guide to Sleeping at Airports نامی ویب سائٹ نے 2015 میں دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں کی جاری فہرست میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہلی سے نویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ویب سائٹ نے فہرست مرتب کرنے کیلئے مسافروں سے اپنے تجربوں کو بنیاد پر دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا تھا۔مسافروں سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی بھی ہوائی اڈے کی درجہ بندی کرتے ہوئے وہاں کے ٹرمینلز پر فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، کسٹم سروسز، آرام اور مجموعی صورتحال کو مد نظر رکھیں۔رواں سال سب سے خراب ہوائی اڈے کا اعزاز نائجیریا کے پورٹ ہارکورٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں آیا، جسے دنیا کا سب سے کرپٹ ایئرپورٹ بھی قرار دیا گیا۔جدہ کا پرہجوم کنگ عبداللہ ایئرپورٹ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ کھٹمنڈو، تاشکند اور کابل بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کی صورتحال میں بہتری کی بڑی وجہ ٹرمینل بلڈنگ اور ہال میں بہتری، بدنام زمانہ کار پارکنگ ایریا ، بزنس کلاس لانج کی از سر ونو ڈیزائننگ اور ایک عمارت کی تعمیر وغیرہ ہے۔تاہم، ویب سائٹ پر سروے میں شامل لوگوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اب بھی عملے اور سیکیورٹی حکام کے خلاف کرپشن کی شکایات کی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…