کراچی (نیوزڈیسک)چین تھر اور حب کے کول پاور پلانٹس میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، تھربلاک ٹو میں بجلی کی پیدواری صلاحیت 660 سے بڑھ 1320 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق چینی حکومت تھر اور حب میں660 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کرے گا،چین نے تھر کول میں پہلے سے پاور پلانٹ کے ساتھ ایک اور کول پلانٹ میں اضافی سرمایہ کاری کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد تھر بلاک ٹو میں بجلی کی پیدواری صلاحیت بڑھ کر 1320 میگاواٹ ہوجائے گی، اس کے ساتھ دونوں ممالک نے تھرکول بلاک ٹو میں کوئلے کی کان کا حجم سالانہ38 لاکھ ٹن سے65 لاکھ ٹن تک بڑھانے اور منصوبے کے حوالے سے اخراجات کی جلد از جلد تکمیل پر اتفاق کیا ہے۔ اس منصوبے کو بھی پاک چین اقتصادی راہدری کے تحت ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔