لاہو(نیوزڈیسک)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے نیپرا اور وزارت پانی و بجلی کے درمیان جاری کشمکش پر ایک جامع رپورٹ میں وزارت پانی و بجلی کے ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کئے جا نے کے دعوے کو حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انڈسٹری کو بھی بلاتعطل پوری بجلی مہیا نہیں کی جار ہی ہے ۔ ملک کے اندر مختلف تقسیم کارکمپنیوں کےلئے لوڈ شیڈنگ کے مختلف دورانیے ہیں ۔اس کے علاوہ وزارت پانی و بجلی کا ےہ دعویٰ کہ آئی پی پیز اور جنکوز کو رقوم کی ادائیگی با قاعدگی سے کی جارہی ہے تا کہ وہ تیل کامطلوبہ ذ خائر برقرار رکھے جاسکیں بھی حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ جنوری 2015میں ملک کے اندر تیل کا بڑا بحران آیا تھا جس کی وجہ ےہ تھی کہ پی ایس او کے پاس ایل سیز کھولنے کےلئے مطلوبہ رقم نہیں تھی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اور وزارت پانی و بجلی ،ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کےلئے دو اہم ستون ہیں لہذا ایک دوسرے کیخلاف الزام تراشی کرنے کی بجائے اپنے اپنے کام پر توجہ دیں تا کہ ملک کے اندرانڈسٹری کا جام پہیہ چل سکے اور معاشی حالات بہتر ہوں،برآمدات میں اضافہ ہواور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکےں۔دونوں ادارے اپنی اپنی اصلاح کریں تا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں بہتری آسکے اورملک میں معاشی ترقی ہو جس کے ثمرات عوام تک پہنچےں ۔ رپورٹ میں شفار ش کی ہے کہ وزارت پانی وبجلی کو چاہےے کہ وہ اپنی خدمات کو بہتر بنائے نیز ریگولیٹر کو چاہےے کہ وہ اپنے میکانیزم کے زریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرے۔ےہ رپورٹ آئی پی آر کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ترتیب دی ہے ۔ آئی پی آر نے اپنی رپورٹ میںکہا ہے کہ نیپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ میں وزارت پانی و بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور گورننس جیسے مسائل کی نشاندہی کی ہے جن میں بجلی کی پیداو ار و ترسیل ، ٹیرف پالیسی ، سسٹم کی خامیاں اور گردشی قرضے وغیرہ شامل ہیں ۔جبکہ وزارت پانی و بجلی نے ایک اشتہار کے ذریعے نیپرا کے الزمات کو مسترد کر دیا ہے ۔آئی پی آر نے نیپر ا اور وزارت پانی وبجلی پرزور دیاہے کہ بجلی کی کمی پاکستانی عوام کےلئے ایک نازک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ جہاں تک بجلی کی پیداوار کا تعلق ہے رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت 2008-13تک بجلی کی پیداوار بہتر تھی ۔جہاں تک موجودہ دور حکومت کا تعلق ہے مالی سال 2013-14میں ملک میں بجلی کی پیداوار اور کھپت میںنوفیصد اضافہ ہو ا ہے جو کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے تھاجس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میںبھی کمی واقع ہوئی تھی لیکن پھر -15 2014کے پہلے نو ماہ میں بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی لیکن اب امید ہے کہ مستقبل میں اقتصادی راہداری اور پن بجلی کے منصوبوں کے ذریعے بجلی کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































