جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاک روس پائپ لائن معاہدے سے توانائی، معیشت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا، سعد ارشد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد نے کہا ہے کہ روس اورپاکستان کے درمیان کراچی تا لاہورگیس پائپ لا ئن بچھانے جیسے مختلف ممالک کے ساتھ ہونیوالے معاہدوں سے پہلے ہی مقامی رئیل اسٹیٹ کو بہت فائدہ پہنچاہے۔ سی پی ای سی ٹرمینل شہروں میں سے ایک پاکستان کے اہم ساحلی شہرگوادر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 2013 میں اس منصوبے کے آغاز کے بعد دگنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے اورگوادرکے علاقوں میں سنگھر، گنز اور موضع شعبی میں جائیداد کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اپنے ایک بیان انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس کے ساتھ دوارب ڈالر مالیت کے لاہور سے کراچی تک 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا جومعاہد ہ کیا ہے یہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمہ ، معیشت کی ترقی اور رئیل اسٹیٹ کی خرید وفروخت میں تیزی کیلئے نتیجہ خیزثابت ہوگا۔رواں سال کے اوائل میں پاکستانی عوام نے چینی صدرکی میزبانی کاشرف حاصل کیا اور46 ارب ڈالرمالیت کے ایک درجن سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے جن میں 3000 کلومیٹر چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی تعمیر بھی شامل تھی۔لمودی ڈاٹ کام کے مطابق اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تعمیر کے معاہدے کے بعد گوادرمیں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات سے عیاں ہے کہ ان کی ویب سائٹ پرگوادر میں پراپرٹی کی تلاش میں دوسومرتبہ اضافہ ہوا ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاک روس پائپ لائن کن شہروں سے گذرے گی تاہم Lamudi پاکستان میں ماہرین کا خیال ہے کہ چینی راہداری کے گوادر پر مرتب کئے گئے اثرات کی طرح اس منصوبے سے بھی لاہور اور کراچی کے درمیان واقع شہروں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…