جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے لیے فیری سروس کے انتظامات کرلیے،کامران مائیکل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیربندرگاہ وجہاز رانی سینیٹرکامران مائیکل نے کہا ہے کہ ایران کے لیے فیری سروس کے انتظامات مکمل کرلیے، حتمی فیصلہ 29 اکتوبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
کراچی چیمبر آف کامرس میں منگل کوصنعتکاروں سے خطاب اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارتوں کے لیے ایران جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس کا کرایہ بس سے زیادہ لیکن ہوائی جہاز سے نصف ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سبزیاں اور پھل کی دبئی کے لیے برآمد بھی اسپیڈ بوٹس کے ذریعے جلد شروع کی جائیں گی۔
کامران مائیکل نے بتایا کہ حج اور عمرے کے لیے44 یوم کا بحری سفر عازمین کے لیے تکلیف دہ مرحلہ ہے جس کی وجہ سے تفصیلی غور وخوض کے بعد یہ منصوبہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف مسائل کے حل سے متعلق کہا کہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں لیکن حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے،گوادربندرگاہ پاکستان کامستقبل ہے اور اس بندرگاہ سے منسلک انڈسٹری، ویئرہاو¿سز اوردیگر منصوبوں کے لیے22ہزار ایکڑ سے زائد اراضی حاصل کرلی گئی ہے، کچھ دنوں میں چینی وفد پاکستان آئے گا اور یہ زمین ان کے حوالے کردی جائے گی۔
انھوں نے کراچی چیمبر کے تحفظات پر جہازرانی سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے اور تجاویز کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے کراچی چیمبرکی مشاورت سے جلد ہی نئی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو بندرگاہوں اور جہازرانی کے حوالے سے تاجر برادری کودرپیش تمام مسائل حل پرتوجہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ راتوں رات بندرگاہوں اور جہازرانی کے انتظامی امور کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا، اس کے لیے وقت درکار ہے لیکن ہماری یہ کوشش ہے کہ کراچی کی مختلف بندرگاہوں پربہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔ کراچی چیمبرکے صدر کی جانب سے لاجسٹک سروس پرووائیڈر ریگولیٹری اتھارٹی بلز( ایل ایس پی آر اے ) کی منظوری میں تاخیر پر گہری تشویش کے اظہار پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تجارت و خزانہ سمیت متعلقہ وزرا سے رابطہ کریں گے تاکہ کابینہ اجلاس میں اس بل کو منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔ بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے وزارت بندرگاہ وجہاز رانی کی قائم کردہ متنازع کمیٹی پرتشویش کا اظہار کیا جس میں صرف ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شامل کیے گئے۔
انہوں نے وفاقی وزیرسے کمیٹی تحلیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر کے نامزد کردہ حقیقی نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے نئی کمیٹی قائم کی جائے۔ سراج تیلی نے کے پی ٹی میں کراچی چیمبرکی نمائندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ اسی طرز پر پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بھی کے سی سی آئی کے نمائندوں کو بورڈ میں شامل کریں تاکہ ممبران کو بندرگاہوں اور جہاز رانی سے متعلق درپیش آئے دن کے مسائل سے براہ راست نمٹا جاسکے۔ بزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین زبیر موتی والا نے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قبل ازیں کراچی چیمبرکے صدر یونس محمد بشیر نے مقامی بندرگاہوں پر چارجز انتہائی زیادہ ہیں جس کی وجہ سے شپنگ لائنز پاکستان سے مال لے جانے یا یہاں مال لانے سے کتراتی ہیں، اگر ہم پاکستان کوتیزی سے اس ریجن کا مرکز بنتے دیکھنا چاہتے ہیں توااس اہم مسئلے کو فوری حل کرنا انتہائی ضروری ہے، شپنگ کمپنیوں کے چارجز بھی ایسے ہونے چاہئیں جن سے تاجروں کو برابری کی بنیاد پر کاروباری سہولت میسرآسکے، کراچی چیمبر اور پی این ایس سی اس حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہے۔ انہوں نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے لاجسٹک سروس پرووائیڈر ریگولیٹری اتھارٹی بل 2013کی سمری کی منظوری کی ضرورت پر بھی زور دیا جو اب تک پاس نہیں کیاجاسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…