اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزارتِ پانی و بجلی کی تجویزپرچینی حکومت نے تھرکول میں سرمایہ کاری بڑھانے اور بجلی کے660میگاواٹ کا ایک اورمنصوبہ لگانے پرآمادگی ظاہر کر دی۔
اسکے علاوہ حبکومیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے میں مزید660میگاواٹ کوپاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی فہرست کے منصوبوں میں شامل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے،ان دونوں منصوبوں پر منگل کو وزارتِ پانی و بجلی کے وفاقی سیکریٹری یونس ڈھاگااورچین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے وائس ایڈمنسٹریٹریانگ کے درمیان ہونیوالی وڈیو کانفرنس میںمعاہدہ طے پایا،وڈیوکانفرنس کاانعقادپاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی پیشرفت پرکیاگیاتھا۔
یہاں یہ امربھی قابل ِ ذکر ہے کہ وزارتِ پانی وبجلی اپنے چینی ہم منصب کوتھرمیں توانائی کے منصوبوں کومزید بڑھانے،بجلی کے ٹیرف میں کمی اور دوسرے ام±ورپرآمادہ کرنے میں کامیاب ہوئی،مذاکرات کے نتیجے میں اب تھرمیں بلاک2- میں 660 میگاواٹ کاایک اور کارخانہ لگایا جائیگااورکوئلے کی کان کو3.8MTPA سے 3.5MTPA کر دیا جائیگا۔
اسی طرح حبکومیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے کارخانے کے مزید660 میگاواٹ کے یونٹ کے اضافے سے پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی لسٹ میں مزید وسعت آئیگی اور منصوبے کے کفیل کوچین میں بنکوں اور دوسرے اداروں سے منصوبوں کے اقتصادی اورمعاشی امور طے کرنے میں مددملیگی۔
اسی وڈیوکانفرنس کے دوران دونوں طرف مٹیاری سے لاہور660KVٹرانسمیشن لائن کی اہمیت پراتفاق کیااوراس بات پرزوردیاکہ یہ ٹرانسمشن لائن مستقبل میں م±لک کے جنوب میں لگائے گئے بجلی کے منصوبوں کیلیے یہ انتہائی اہم ہے،دونوں اطراف سے اس امرکی بھی تجدیدکی گئی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اورکوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔
چین تھرمیں 660میگاواٹ کا ایک اورپاورپلانٹ لگانے پرآمادہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا















































