اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برآمدکنندگان کی جانب سے ریفنڈز کے اجرا کے لیے شدید دباو¿ کے باوجود ایف بی آر نے اکتوبر میں79.08 فیصد کم ریفنڈ جاری کیے، یکم سے 19اکتوبر تک ٹیکس دہندگان کو 1 ارب 70 کروڑ روپے کے ریفنڈز دیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔
”ایکسپریس“ کو دستیاب ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعداوشمار پر مبنی دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رواں مالی سال کے دوران اب تک خالص ٹیکس وصولیاں730 ارب روپے سے تجاوز کر گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 626.24 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے16.6 فیصد زیادہ ہیں، رواں مالی سال 19اکتوبر تک براہ راست ٹیکس یا انکم ٹیکس وصولیاں 273.34ارب روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں215.32 ارب روپے کی وصولیوں سے26.9فیصد زیادہ ہیں۔
ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں320.11 ارب روپے کی خالص وصولیاں ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں299.21ارب روپے کی وصولیوں سے 7فیصد زیادہ ہیں ، رواں مالی سال 19اکتوبر تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں 9.6فیصد بڑھ کر 40.05ارب روپے تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال 36.55 ارب تک محدود تھیں، گزشتہ 3ماہ 19دنوں میں ایف بی آر نے سال بہ سال 28.6فیصد کے اضافے سے 69.65ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی بھی وصول کی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 75.16ارب روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر اکتوبرکے پہلے 19 دنوں میں 129.95 ارب روپے کا خالص ٹیکس جمع کر سکا جن میں 33.67 ارب روپے کاانکم ٹیکس شامل ہے، اس طرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں25.63 ارب روپے کی وصولیوں سے رواں اکتوبر میں اب تک31.4 فیصد زیادہ انکم ٹیکس جمع ہوا، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں 66.69روپے کی خالص وصولیاں ہوئیں جو گزشتہ مالی سال میں 41.003 ارب روپے کی وصولیوں سے62.7زیادہ ہیں، اکتوبر میں اب تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں 13.3فیصد بڑھ کر 12.56 ارب روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال 11.08 ارب رہی تھیں، علاوہ ازیں کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں 60فیصد بڑھ کر17.02ارب روپے تک پہنچ گئیں جو گزشتہ اکتوبر میں 19 تاریخ تک 10.64ارب تھیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیاکہ رواں مالی سال 19 اکتوبر تک ٹیکس دہندگان کو 42.04ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جو گزشتہ مالی سال2014-15 کے اسی عرصہ میں جاری کردہ39.07 ارب روپے کے ریفنڈز سے 7.6فیصد زیادہ ہیں تاہم رواں ماہ 19تاریخ تک ٹیکس دہندگان کو 1 ارب 70 کروڑ روپے کے ریفنڈز دیے گئے جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کردہ8.13 ارب روپے کے ریفنڈز سے 79.08 فیصد کم ہیں۔
برآمد کنندگان کا دباؤ نظر انداز، ریفنڈز کے اجرا میں 79 فیصد کمی
21
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں