جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ایشیائی ممالک میں پاکستان پرانی گاڑیوں کی سب سے سستی مارکیٹ بن گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کاروں کی آن لائن فروخت یا خریدنے کی سب سے بڑی ویب پورٹلCarmudi نے ہزاروں پرانی گاڑیوں کی فہرست کا تجزیہ کرتے ہوئے اخذ کیا ہے کہ ایشیائی ممالک کے مابین پاکستان پرانی گاڑیوں کی سب سے سستی مارکیٹ ہے۔سروے میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عالمی سطح پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری پرصارفین کتنی رقم خرچ کررہے ہیں۔سروے میں 2008 تا 2013 ماڈل کی استعمال شدہ شدہ گاڑیوں پرتوجہ مرکوزرکھی گئی ہے تاکہ Carmudi ممالک کے اندر قیمتوں میں فرق کی گہرائی میں تفصیل فراہم کی جاسکی۔سروے کے مطابق فلپائن ($16,719)، سری لنکا ($27,966) اور بنگلہ دیش ($33,692) کے مقابلے میں پاکستان میںپرانی گاڑی کی اوسط قیمت ($15,056) ریکارڈ کی گئی ۔رواں سال پاکستان نے مثبت اقتصادی نمو کامشاہدہ کیا اور 2015 میں معیشت کی 2.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے۔2016 میں معیشت میں3.8 فیصد سے بھی زیادہ نموکی پیش گوئی کی گئی ہے۔معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے باوجود، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کاروں کی فروخت کم رہی۔اگرچہ کہ انڈونیشیا کی آبادی پاکستان کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے تاہم اس کی آٹوسیلزبھی 626 فیصد زیادہ ہیں۔ مقامی صارفین تسلسل سے موٹر سائیکل کی طرح کے سستے متبادل کی تلاش میں ہیں ۔ اس وقت بھی موٹر سائیکلیں ملک میں نقل و حمل کا غالب ذریعہ ہیں۔ ہونڈا کمپنی نے اکیلے جولائی 2014 اور اپریل 2015 کے درمیان حیرت انگیز طورپر526,327 موٹر سائیکل فروخت کئے۔انڈسٹری کو بہتر بنانے اورگاہکوں کے خریداری تجربہ میں اضافہ کیلئے پرچیسزکی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ Carmudi ویب سائٹ اورایپلی کیشنزکی طرح براو ¿زنگ اور فروخت کے نئے طریقوں کے ذریعے خریداری کے تجربہ کومزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ Carmudi پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹرراجہ مراد خان کا کہنا ہے کہ اپنی سروس کے ساتھ ہم پورے ایشیاءمیںتیزی سے بڑھتی ہوئی خریداری کے تجربہ کا مشاہد ہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس وقت خریداربہترین سودے اورآسان مسابقتی قیمتوں کی تلاش کے قابل بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…