اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں عوام کی جیبیں ہلکی کرنے کیلئے ایک نئے ٹیکس کی تجویز دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قائمی کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس دوران ڈی جی ریڈیو نے نئی گاڑی خریدنے پر پانچ ہزار روپے اور موبائل فون کے ماہانہ ریچارج پر ایک روپہ ریڈیو فیس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ حکومت ایک نیا ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے جس سے پاکستان ریڈیو محفوظ رہے گا،عوامی حلقوں کا کہناہے کہ اس قسم کا ٹیکس لگانا حکومت کی جانب سے انتہائی نا مناسب اقدام ہو گا جو کہ ٹیلی کام انڈسٹری کو مستقبل میں متاثر کرے گا۔عام طورپر موبائل فون میں ریڈیو موبائل فون کمپنیز کی جانب سے ہی انسٹال کر کے دیا جاتاہے جس کے باعث نوجوان سمیت بوڑھے بھی ریڈیو سے لطف اندوز ہوتے ہیں اسی طرح گاڑی میں جب ٹیپ لگوائی جاتی ہے تو اس میں بھی ریڈیو کی سہولت موجود ہوتی ، حکومت نے اس لیے ہی نئی گاڑی کی خریداری کے موقع پر فیس کی ادائیگی کافیصلہ کیاہے کیونکہ بعد میں اس قسم کے ٹیکس کی ادائیگی کو ممکن بنانے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں ۔