کراچی(نیوز ڈیسک ) جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں غیرمتوقع اضافے کی وجہ سے روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی، روئی کی قیمتیں 100روپے کمی سے 5ہزار600روپے من ہوگئیں جس پر کاٹن جنرز نے ٹیکسٹائل ملز پر فاو¿ل پلے کا الزام لگا دیا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ جننگ فیکٹریوں میں 3 لاکھ81 ہزار263بیلززیادہ آنے سے روئی اورپھٹی کی قیمتوںمیں کمی کا رجحان سامنے آیا ، اس سے پہلے کپاس کی پیداوارتخمینوں سے کم ہونے کے خدشات پر روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھا۔
1ماہ میں روئی کی قیمتیں 800 روپے کے اضافے سے سیزن کی بلندترین سطح 5 ہزار 700 روپے من ہوگئی تھیں اور حکومت کے سوتی اورگرے کلاتھ کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے توقع تھی کہ نرخ 6 ہزار روپے من ہوجائیں گے لیکن بعض ٹیکسٹائل گروپس نے2 روزمیں کم معیار والی روئی خریدکر قیمتوں میں مصنوعی طور پر غیر معمولی کمی کارجحان پیدا کرنے کی کوشش کی، اس کے باوجود قیمتیں 5 ہزار600روپے من رہیں اور توقع ہے کہ چند روزکے دوران روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگا۔
روئی کی قیمتوں میں کمی،ٹیکسٹائل ملزپرفاؤل پلے کاالزام
20
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں