پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کراچی حصص مارکیٹ ملے جلے رجحان سے دوچار

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیو ز ڈیسک ) کراچی اسٹاک ایکس چینج کی تجارتی سرگرمیاں محرم الحرام کی وجہ سے محدودتجارتی سرگرمیوں اورریجنل مارکیٹوں میں مندی کے زیراثر رہیں جبکہ وزیر خزانہ کی جانب سے نئے تقویمی سال کے آغاز پرگیس ٹیرف بڑھانے کے عندیے سے فرٹیلائزرکمپنیوں میں فروخت کا رحجان بڑھنے سے مارکیٹ میں قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی اور مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی، اس کے باوجود 52.41 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں1 ارب86 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار838 روپے کی کمی ہوگئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس11.77 پوائنٹس کے اضافے سے 33966.75 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 29.95 پوائنٹس کی کمی سے20378.62 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس45.28 پوائنٹس کی کمی سے 56961.89 ہوگیا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 2.39 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ52 لاکھ39 ہزار370 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار393 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں206 کے بھاو¿ میں اضافہ، 171 کے داموں میں کمی اور 16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…