پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

اپنی گاڑی کے کاغذات چیک کروالیں کہیں وہ بھی تو جعلی نہیں؟نیا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (این این آئی)اپنی گاڑی کے کاغذات چیک کروالیں کہیںوہ بھی تو جعلی نہیں؟نیا سکینڈل سامنے آگیا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ میں گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اینٹی کرپشن پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 3 ملازمین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر اعجاز احمد اور اسسٹنٹ اے ٹی اے شیراز تھیبو ،شوکت علی سمیت دو ایجنٹس ایوب اور ظفر کو نامزد کیا ہے ،اینٹی کرپشن کے مطابق تینوں افسران نے ایجنٹس ایوب اور ظفر کے ساتھ مل کر گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کیے اور ملکی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق نامزد افسران نے ٹیکس ریکارڈ میں رد وبدل کر کے لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کر لی ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ذرائع کے مطابق نامزد افسران مقدمہ درج ہونے کے باوجود اپنے عہدوں بر اجمان ہیں ،اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے تا حال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…