جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت اور اپٹما کے درمیان مذاکرات کامیاب

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں یکم نومبر سے سوتی دھاگے (کاٹن یارن) اور گرے و پراسیسڈ فیبرک پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برا?مدکنندگان کے لیے ایکسپورٹ ری فنانسنگ فیسیلٹی کے لیے شرح سود میں 1فیصد کمی کی جائے گی۔
اس ضمن میں ا?ل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے وفد کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے 2 مرتبہ اہم ملاقاتیں ہوئیں اور شام کو ایف بی ا?ر میں ہونے والے مذاکرات میں معاملات طے پاگئے ہیں جن میں یہ طے پایا ہے کہ یکم نومبر سے سوتی دھاگے(کاٹن یارن) اور گرے و پراسیسڈ فیبرک پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، علاوہ ازیں یہ بھی طے پایا ہے کہ اسپننگ اور جننگ سیکٹر کو بھی لانگ ٹرم فنانسنگ فیسیلٹی فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں لانگ ٹرم فنانسنگ فیسیلٹی کے تحت قرضوں کے اجرا پر عائد شرح سود میں بھی 1فیصد کمی کی جائے گی، حکومت اور اپٹما کے درمیان طے پانے والے معاملات میں یہ بھی اتفاق ہوا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے رکے ہوئے اربوں روپے کے سیلزٹیکس ریفنڈز بھی ترجیحی بنیادوں پر ادا کیے جائیں گے اور اس کے لیے ملک میں ریجنل ٹیکس ا?فس کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو ریفنڈ کلیمز نمٹانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔یہ بھی طے پایا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے جس کے لیے کاروباری براردی بھی مکمل تعاون کرے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…