بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی انٹرپرینیورزنے رکشہ ہائرنگ ایپ سروس شروع کردی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان انٹرپرینیورز نے ٹریولی کے نام سے اوبر جیسی رکشہ ہائرنگ ایپ سروس شروع کردی جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔25سالہ نوجوان سی ای او ٹریولی شاہ میر خان نے بتایا کہ ٹیکسی اور پرائیویٹ کار مہنگی ہوتی ہیں جبکہ بسیں اور وینیں اکثر بھری ہوئی ہوتی ہیں اس لیے رکشہ واحد پرسکون ٹرانسپورٹ ہونے کی وجہ سے یہ رکشہ ایپ لانچ کی کیونکہ بیشتر مسافروں کو رات گئے یا صبح سویرے رکشہ بھی ڈھونڈنے میں مشکلات درپیش تھیں، مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیاجس کی بڑی زبردست پذیرائی ملی اور کمپنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ہمیں مسافروں کی جانب سے رات گئے بھی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ کمپنی شاہ میر اور ان کے 5دوستوں نے مل کر قائم کی جو حکومت پنجاب کی مدد سے ٹرانسپورٹ ایپس کی تیاری کے متعلق پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ سافٹ ویئر انجینئرنگ میں گریجویشن کے بعد پنجاب حکومت کے پلان نائن کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع ملا، اس پروجیکٹ کے ذریعے ذاتی منصوبے بنانے میں مدد کی جاتی ہے، ہم نے کامیابی کے ساتھ ٹرانسپورٹ ایپلی کیشنز متعارف کرائیں پھر ہمیں رکشہ ایپ شروع کرنے کا خیال آیا کیونکہ لاہور میں یہ واحدآرام دہ ٹرانسپورٹ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…