لاہور(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردارکیا ہے کہ آج ٹیکسٹائل ریلیف پیکیج کا اعلان نہ کیا گیا تو غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔آپٹما ہاؤ س لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین آپٹما پنجاب عامرفیاض نے امید ظاہر کی کہ آپٹما کے مطالبات مان لیے جائیں گے ورنہ ملوں کا مزید چلنا ممکن نہیں رہے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت سے یارن کی درآمد پر پابندی، بجلی ٹیرف میں کمی اورڈیوٹیوں کا خاتمہ انکے جائز مطالبات ہیں ، اب ملیں بند ہوئیں تو لاکھوں افراد کا روز گار بھی ختم ہو جائے گا۔