پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

روس اور پاکستان نے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کردیئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آبا(نیوزڈیسک)پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت کراچی تا لاہور 1100 کلو میٹر طویل پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں روس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدے کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوویک نے دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق روس کی سرکاری کمپنی آر ٹی گلوبل ریسورسز 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی تا لاہور 1100 کلو میٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرے گی۔اس طویل پائپ لائن کی تعمیر سے پنجاب کے نئے پاور پلانٹس کو ایل این جی گیس سپلائی ہوگی جبکہ پائپ لائن سے سالانہ 12 اعشار4 ارب کیوبک میٹر گیس سسٹم میں شامل ہوگی۔اسی منصوبے کے تحت وزارت پیٹرولیم کی ماتحت کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور روسی کمپنی آر ڈی گلوبل کے درمیان پروٹوکول پر بھی دستخط ہوئے۔سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ توانائی بحران پر قابو پانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس منصوبے پر تعمیراتی کام دسمبر 2017 تک مکمل ہوجائے گا۔روسی وزیر الیگزینڈر نوویک کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کمپنی کو تمام ممکنہ تکنیکی مدد اور ماہرین مہیا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…