واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ دنیامیں سب سے بڑی دفاع رکھنے والی طاقت ہے اوردنیاکے ہرخطے میں اس کااثرورسوخ ہے لیکن ابھی اورانکشاف بھی سامنے آیاہے کہ ایک اقتصادی جریدے نے کہاہے ۔اقتصادی جریدے فوربزکی رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا بھرمیں کروڑپتی افرادکاسب سے بڑا کلب بن چکاہے اوراس معاملے میں کوئی دوسراملک اس کا مقابلہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،رپورٹ کے مطابق 2014ئ میں دنیا کے اکتالیس فیصدکروڑپتی امریکی شہری تھے اوراس سال یہ تعدادبڑھ کرچھیالیس فیصدتک پہنچ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق مسلسل سات سال سے امریکیوں کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے اوراس وقت امریکا میں کروڑپتی افراد کی تعداد ایک کروڑستاون لاکھ تک پہنچ چکی ہے،اس معاملے میں دوردورتک کسی ملک کا امریکا سے مقابلہ نہیں،دوسرے نمبرپربرطانیہ ہے جس کے چوبیس لاکھ شہری کروڑپتی ہیں جبکہ جاپان اکیس لاکھ کروڑپتی افراد کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے،فرانس اٹھارہ لاکھ اورجرمنی پندرہ لاکھ کروڑپتیوں کادیس ہے۔