کراچی (نیوزڈیسک)رواں سال اوورسیزپاکستانی ورکرزکی طرف سے وطن بھیجی گئی ترسیلات زرمیں چار فیصد اضافہ دیکھاگیااور نئے سال کے پہلے سہہ ماہی میں ہی پانچ بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ پاکستانی ورکرز نے 4966.54ملین ڈالر جولائی تاستمبر یعنی سال 2015-16ءکے پہلے تین ماہ میں بھیجے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 4775.12 ملین ڈالر بھیجے گئے تھے اور یوں ترسیلات زرمیں 4.1فیصداضافہ دیکھاگیا۔ ستمبر2015ءمیں تارکین وطن کی طرف سے 1775.87ملین ڈالربھیجے گئے جو کہ اگست 2015ءسے 16.3فیصد جبکہ ستمبر 2014سے1.57فیصدزائد تھے۔ستمبر میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 483.21ملین ڈالرکی بھیجی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 428.13ملین ڈالر، امریکہ سے 260.97ملین ڈالراور برطانیہ سے 233.27ملین ڈالربھیجے گئے ۔ ناروے ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا ، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے بھی پیسے آئے جن کی مالیت 135.65ملین ڈالر بنتی ہے ۔