جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک 5روپے کا نئے سائز اور تبدیل شدہ بھرت کا سکہ (کل )جاری کرےگا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان 5روپے کا نئے سائز اور تبدیل شدہ بھرت کا سکہ آج ( کل ) کو جاری کرے گا، سکے کا وزن 3گرام ہے جس میں 79فیصد تانبا، 20فیصدجست اور ایک فیصد نکل ہے۔ اس کا قطر 18.5ملی میٹر ہے۔ سکے کے سامنے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور 5 کونوں والا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا ہوا ہے، ہلال کے نیچے اور گندم کی بلائی کی طرف خم کھائی ہوئی دو بالیوں کے اوپر سن اجرا درج ہے، سکے کے اوپر کنارے پر دو چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے، سکے کا پچھلا رخ دائروی صورت میں پھولوں سے آراستہ ہے یہ پھول وسط میں موجود پانچوں کونوں پر منقطع ہوجاتے ہیں، ستارے کے وسط میں سکے کے عرفی مالیت کا عدد 5 نمایاں صورت میں اور لفظ روپیہ اردو میں کندہ ہے۔ سکے کے اوپر کنارے پر دو چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے۔ واضح رہے کہ 5 روپے کا موجودہ سکہ بھی قانونی ہے اور نئے سکے کے ساتھ وہ بھی بدستور گردش میں رہے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…