ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سگریٹ کی غیرقانونی تجارت،ملک کو ریونیو میں 24ارب سالانہ کا نقصان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسمگل شدہ سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت اوربغیر ٹیکس کے مقامی طور پر تیار کئے جانے والے برانڈزکے فروغ پر قابو پانے میں حکومت کی کم از کم تیرہ ایجنسیاں اور25قوانین ناکام رہے ہیں محتاط اندازے کے مطابق اس لاقانونیت کے نتیجے میں ریونیوکی مد میں قومی خزانے کو24ارب روپےکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ریسرچ سٹڈیز سے پتہ چلتا ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار کا پاکستان میں فروخت ہونے سگریٹس میں حصہ23.7 فیصد ہے مگر ملکی ریونیو میں اس کا حصہ صرف اعشاریہ 7فیصد ہے۔ سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس ادا کرنے والوں میں دو بڑے کھلاڑی ہیں جن کا مارکیٹ میں حصہ 76.3 فیصد ہے اور ریونیو جمع کرنے میں ان کا غالب حصہ ہے جن سے حکومت اس مد میں کل ریونیو کا 99 فیصد وصول کرتی ہے۔جنگ رپورٹر طارق بٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس سال سگریٹ انڈسٹری سے ریونیو وصول کرنے کا ہدف124 ارب رکھا ہے جسے سگریٹ بنانے والے دو بڑے صنعتکار ادا کررہے ہیں جن میں سے ایک اس مد میں 90 ارب روپے ادا کررہا ہے جبکہ دوسرے بڑے صنعت کار بقیہ 34 ارب روپے ریونیو کی مد میں دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے کمزور استعمال کے نتیجے میں گزشتہ چھ سال کے دوران اس غیر قانونی تجارت میں 43.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اس وقت سگریٹ کی ملک میں غیر قانونی کھپت کے لحاظ سے ایشیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سالہا سال سے سگریٹس کی غیرقانونی تجارت کے خلاف ایک مضبوط ریگولیٹری نظام قائم کررکھا ہے جو سخت قوانین تجویز کرتا ہے۔ ان میں فصل کی خریداری اور خام مال کا استعمال، مینوفیکچرنگ، نقل و حمل، ڈسٹری بیوشن اور آخر میں اس کی درآمد اور پھر تمباکو مصنوعات کی خوردہ فروخت کے قوانین اور قواعد شامل ہیں۔ اس جامع ریگولیٹری فرم ورک کے باوجود سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کرنے والا طبقہ مارکیٹ کے تقریباً ایک حصے چوتھائی حصے پرقابض ہے۔ دستیاب ٹھوس اعداد و شمار کے مطابق 2014ء میں پاکستان میں ہرسال تقریباً 2ارب سگریٹ سمگل کئے گئے جبکہ 17ارب ملک میں تیار ہونے والے سگریٹ تھے جو مقامی سطح پر ٹیکس چوری کرکے (ایل ٹی ای) ملک میں فروخت کئے گئے۔ پاکستان میں20 ارب غیر قانونی سگریٹ فروخت کئے گئے جن میں 89 فیصد بغیر ٹیکس ادا کئے فروخت کیا گیا ہے۔ یہ سٹڈی معروف انٹرنیشنل ریسرچ ایجنسیوں جن میں نائلسن (Nielsen)، یورومانیٹر انٹرنیشنل، آئی ٹی آئی سی اینڈ اوکسفرڈ اکنامکس اور کے پی ایم جی یوکے شامل ہیں، نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حصہ 23.8 فیصد سالانہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…