کراچی(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال کے آخر تک سیلز ٹیکس نادہندگان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیصلہ کیا ہے کہ متعدد بار یاددہانی کے باوجود جن افراد نے اب تک مالی سال 2014-15 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے، ان کو رواں سال کے آخر تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا، جبکہ ان کے تمام کاروبار پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ تاہم بقایاجات کی ادائیگی کے لیے انھیں آخری موقع بھی فراہم کیا جائے گا، ایف بی آر کے پاس ان افراد کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار موجود ہے۔