جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

من پسند کمرشل اتاشیوں کی تقرریاں، قائمہ کمیٹی سینیٹ نے ایک مرتبہ پھر تجارتی پالیسی مسترد کردی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت نے ایک مرتبہ پھر تجارتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کمرشل اتاشیوں کی ا?سامیوں کو بیرون ملک سفارتخانوں سے ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک تین سال نئی تجارتی پالیسی کی منظوری نہیں دیں گے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی بنیادوں اور من پسند افراد کو سوئیٹزر لینڈ، جنیوا اور برسلز میں تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت تجارت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر نئی تجارتی پالیسی میں ملکی برآمدات دوگنا کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس ضمن میں وزارت تجارت نے نئی تین سالہ تجارتی پالیسی 2015-18 کے مسودے کو حتمی شکل دیدی ہے اور تما م اسٹک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے ہر بڑے شہر میں سیمینارز کا انعقاد کر رہی ہے، اس سلسلے میں آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف سینٹ کی قائمہ کمیٹی اس بات پر ڈٹ گئی ہے کہ بیرون ملک کمرشل اتاشی کی تعیناتی سفارش، من پسند اور سیاسی رہنماو¿ں کے عزیز اقارب کو تعینات کیا جاتا جس کی وجہ سے ملکی برآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہیں۔ اس لیے قائمہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کمرشل اتاشیوں کی آسامیوں کو ختم کیا جائے یہ قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔اس سلسلے میں چیئرمین کمیٹی شبلی فرازنے ایکسپریس کو بتایا کہ سیاسی خاندانوں کے عزیز واقارب کو سوئیٹرز لینڈ،جنیوا اور برسلز میں تعینات کیا گیا ہے اس سلسلے میں وزارت تجارت سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اس بات کے پیش نظر تجارتی پالیسی میں کمرشل اتاشی کی آسامی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمرشل اتاشی کا ملکی تجارت میں اضافے میں کوئی رول نظر نہیں ا?تا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…