اسلام آبا(نیوزڈیسک)امریکا نے انسداد دہشت گردی اور انسداد عسکریت پسندی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاکستان کو رواں مالی سال 265 ملین ڈالرز فراہم کیے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’فارن ملٹری فائنسنگ‘ کے تحت ملنے والے فنڈ سے ناصرف پاکستان کی عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن کی صلاحیت بڑھے گی بلکہ وہ سمندر میں موثر سیکیورٹی آپریشنز بھی کر سکے گا.رپورٹ کے مطابق ’پاکستان نے امریکا کی انسداد دہشت گردی کوششوں کا ساتھ دیتے ہوئے 2001 کے بعد سے کم از کم 600 القاعدہ ارکان اور ان کے حامیوں کو گرفتار کیا۔ امریکا پاکستان کے ساتھ مضبوط سیکیورٹی تعلقات رکھتا ہے‘۔یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر جاری ہوئی جب پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف امریکا کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا نے ’انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ‘ کے تحت رواں مالی سال پاکستان کو مزید پچاس لاکھ ڈالرز دیے۔رپورٹ کے مطابق، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا باہمی تجارتی پارٹنر بھی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے پچھلے کئی سالوں میں یک طرفہ اور ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے آزادانہ سرمایہ کاری اور تجارتی پالیسیاں اپنائی ہیں۔جنوری، 2015 میں امریکا نے پاکستان کو فاٹا میں فوجی آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے قبائلیوں کی مدد کیلئے 250 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں