جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کراچی اسٹاک ایکس چینج نے گیئر بدل لیا،ایک ہی وقت میں پانچ قدم آگے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے کراچی اسٹاک ایکس چینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 5نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب38کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت13.88 فیصد کم جبکہ66.48حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاو ¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم،سیمنٹ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32771پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی دعوت دینے جیسے مثبت اقدام کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس462.90پوائنٹس اضافے سے 32750.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 240کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں اضافہ ،102کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب،38کروڑ80لاکھ 91ہزار 84روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 70کھرب36ارب 23کروڑ50لاکھ 51ہزار300روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں18کروڑ4لاکھ10ہزار 510شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ90لاکھ92ہزار40 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے اٹک پٹرول کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت16.10روپے اضافے سے516.35روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت13.10روپے اضافے سے 770.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ہینو پاک موٹر کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت34.01روپے کمی سے1130.50جبکہ دی سیرل کمپنی کے حصص کی قیمت20.01روپے کمی سے380,31روپے ہوگئی ۔جمعرات کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ76لاکھ13ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے33.98روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ10لاکھ67ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3.60روپے اضافے سے75.69روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس334.13پوائنٹس اضافے سے 19623.57پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس991.48پوائنٹس اضافے سے 55076.44جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس274.22پوائنٹس اضافے سے 22982.92پر بند ہوا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…